ویتنام، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 8 افراد ہلاک، 3 لاپتہ

30مکانات سیلابی پانی میں بہہ گئے ۔30دیہاتوں کا باقی علاقوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے،حکام

ہفتہ 2 اگست 2025 14:58

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)ویتنام کیصوبے دیئن بیان میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 8 افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہو گئے۔چینی میڈیا کے مطابق ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائک مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح 6بجے تقریبا 60مکانات سیلابی پانی میں بہہ گئے ۔

(جاری ہے)

30دیہاتوں کا باقی علاقوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے،تقریبا 700 اہلکار، جن میں پولیس، فوج، مقامی رضاکار اور مختلف سماجی تنظیموں کے اراکین شامل ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔

ہفتہ کی صبح نائب وزیر اعظم ترن ہونگ ہا نے سا زنگ نامی یونین کونسل کا دورہ کیا اور مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ فوری اقدامات کریں تاکہ کوئی بھی رہائشی بھوکا، طویل عرصے تک تنہا نہ رہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امدادی کارکنوں اور متاثرہ شہریوں کی حفاظت ہر حال میں یقینی بنائی جائے۔