آزادی کا جشن منانازندہ قوموں کا شیوہ ہے ،خواجہ شاہد رزاق سکا

ہفتہ 2 اگست 2025 15:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکانے کہا ہے کہ ملک کی آزادی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، آزادی کے ثمرات بھولنے والی قومیں تاریخ کے سیاہ گوشوں میں گم ہو جاتی ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے تاجر ں سے اپیل کی کہ اس مرتبہ 14 اگست حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک کے سلوگن کے تحت جشن آزادی کو آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق کی عظیم قربانیوں کے پس منظرمیں منایا جائے تاکہ قوم کے جذبہ قربانی اور افواج پاکستان کے سپو توں کی جرات و بہادری کر خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بازاروں، دکانوں، فیکٹریوں اورگھروں پر قومی پرچم لہرائے جائیں اور گلی محلوں کی تزئین و آرائش کی جائے تاکہ قومی تہوار کا ماحول ہر سمت نمایاں نظر آئے۔

(جاری ہے)

خواجہ شاہد رزاق سکانے کہاکہ حسب روایت اس مرتبہ بھی 14 اگست کو فیصل آباد کے تاجروں،مختلف مکاتب کے نوجوانوں اور بوڑھوں کی موجودگی میں چوک گھنٹہ گھر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوگی جس میں ملک کی ترقی، خوشحالی و سا لمیت، فلسطین اور جموں و کشمیر کی آازادی کیلئے بھی دعائیں مانگی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تاجر اس دن کا آغاز اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی، قومی خوشحالی، معیشت کی ترقی اور عالم اسلام کے اتحاد کی دعاؤں سے کریں گے۔