شہریوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بھکر

ہفتہ 2 اگست 2025 16:56

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف کی ہدایات پر شہر کی تزئین و آرائش کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (اے ڈی سی جی) ڈاکٹر ارشد وٹو مختلف مقامات کا باقاعدگی سے دورہ کرکے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اے ڈی سی جی نے گلشن ریاض پارک کا دورہ کرتے ہوئے تزئین و آرائش کے جاری کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا، خوشگوار اور خوبصورت ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ شہر کے پارکوں کی بحالی اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر ارشد وٹو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھکر کو ایک مثالی شہر بنانے کے لیے صفائی، شجرکاری اور تفریحی مقامات کی بہتری جیسے منصوبوں پر عملدرآمد بھرپور انداز میں جاری رہے گا۔\378

متعلقہ عنوان :