کالاشاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال ،فٹنس رپورٹ بھی جاری

ہفتہ 2 اگست 2025 17:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) کالاشاہ کاکو کے مقام پر ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا جس کی فٹنس رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ۔ ترجمان ریلویز کے مطابق ریلوے ٹریک بحالی کے بعد جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزری اور اسلام آباد ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں بھی اپنے اپنے روٹس پر معمول کے مطابق روانہ ہوئیں ۔ ترجمان کے مطابق حادثے کے تمام زخمی مسافر طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سات روز میں رپورٹ وزارت میں پیش کی جائے گی۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ذمہ داران کو سیدھا جیل بھیجیں گے۔اس سے قبل ٹریک کی بحالی کے کام کے دوران لاہور سے راولپنڈی جانے اور آنے والی ٹرینوں کو عارضی طور پر متبادل روٹ پر منتقل کیا گیا تھا ۔ ترجمان ریلوے کا کہناتھا کہ اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے تھے۔