تحصیل دوڑ کے گاؤں علی نواز وسطڑو میں افسوسناک حادثہ، 45 سالہ شخص نہر میں ڈوب کر جاں بحق

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 2 اگست 2025 17:06

نوابشاہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2025ء ) تحصیل دوڑ کے نواحی گاؤں علی نواز وسطڑو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 45 سالہ منور علی وسطڑو پاؤں پھسلنے کے باعث سدا واہ نہر میں گر کر ڈوب گیا۔ واقعے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کی، تاہم کامیابی نہ ملنے پر ریسکیو 1122 نوابشاہ کو اطلاع دی گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ شہیدبیظیرآباد انچارج عبدالمنان کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد منور علی وسطڑو کی لاش نہر سے برآمد کرلی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن سورج غروب ہونے سے قبل مکمل کیا گیا، جو کہ اندھیرے کے باعث ایک چیلنجنگ مرحلہ تھا۔واقعے کے بعد گاؤں میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ شہیدبیظیرآباد کے انچارج عبدالمنان نے کہا کہ ہماری ریسکیو 1122 ٹیم نے ہمیشہ بہادری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں اور آئندہ بھی عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔