Live Updates

آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، محکمہ موسمیات

ہفتہ 2 اگست 2025 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، صوبے کے بالائی اضلاع میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق چترال ، دیر ، سوات ، مالاکنڈ ، بونیر ، شانگلہ ، کوہستان میں بارش کا امکان ہے، بٹگرام ، تورغر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد میں بھی بارش ہوگی ، گذشتہ روز دیر ، ڈی آئی خان میں بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق دیر میں 22 ، ڈی آئی خان میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ، پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں 14 ، کالام میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات