سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے خلاف وکلا نے 4 اگست کو سندھ بھر میں عدالتی ہڑتال کا اعلان

ہفتہ 2 اگست 2025 22:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)سپریم کورٹ کے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے خلاف وکلا نے 4 اگست کو سندھ بھر میں عدالتی ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

سندھ بار کونسل کی طرف سے جاری بیان میں گذشتہ روز کراچی میں سینئر قانون دان خواجہ شمس الاسلام ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف کل پیر کو سندھ بھر میں عدالتی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، وکلا سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پیر کو سندھ بھر میں عدالتی امور کا بائیکاٹ کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔