وزیراعلی پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام، 62 ہزار سے زائد خاندانوں کوبلاسودقرضوں کی مد میں ں72 ارب روپے جاری

ہفتہ 2 اگست 2025 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام بازی لے گیا،اب تک 62ہزار خاندانوں کو بلاسود قرضوں کی مد میں 72 ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے وزیر ہائوسنگ بلال یاسین کو اہداف بارے پیش رفت سے آگاہ کیا،ایک ہی مہینے میں 14 ارب روپے سے زائد رقم 19 ہزار 677 خاندانوں میں تقسیم کا ریکارڈ بنایا گیا ہے، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 8 ہزار 400 گھر مکمل جبکہ51 ہزار سے زائد ابھی زیر تعمیر ہیں، ماہ جولائی میں 3 ہزار 215 گھر مکمل جبکہ ہزاروں افراد اپنے گھروں میں منتقل ہوچکے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز اس منصوبے سے مستفید ہونیوالے افراد کی تعداد میں اضافے سے مریم نواز کو دعائیں مل رہی ہیں، جس گھر کا جائزہ لینے جائیں لوگ کے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کیے جاسکتے،انہوں نے کہاکہ مکمل ہونیوالے گھروں کے مکینوں کی جلد وزیر اعلی مریم نواز سے ملاقات کروائیں گے۔