امریکی سفیر اسٹیو وٹکوف اس ہفتے روس کا دورہ کریں گے

اتوار 3 اگست 2025 09:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اس ہفتے روس کا دورہ کریں گے ۔ این بی سی نیوز کے مطابق یہ انکشاف امریکاکے نیٹو میں مستقل نمائندے میٹ وٹیکر نے ایک انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں اسٹیو وٹکوف کو جانتا ہوں، جو صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب ہیں۔ وہ اس ہفتے روس جائیں گے اور مجھے امید ہے کہ وہ کسی پیش رفت میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ دونوں فریق کسی معاہدے پر متفق ہوں اور امریکی سفیر کا یہ دورہ روس کے حوالے سے ممکنہ طور پر کچھ نتائج لا سکتا ہے۔