یورپ کے ساتھ مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے، ایران

اتوار 3 اگست 2025 09:30

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) ایران نے کہا ہے کہ یورپ کے ساتھ مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تاس کے مطابق ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور تین یورپی ممالک (جرمنی، فرانس، برطانیہ) کے درمیان جوہری معاملے پر جاری مکالمہ "بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں کا سامنا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بات چیت کو فی الوقت سرکاری مذاکرات کے دائرے میں نہیں لایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فریقین کے درمیان اس وقت صرف تبادلہ خیالات جاری ہے جو اب پیچیدہ حالات سے گزر رہا ہے۔خاتون ترجمان نے زور دیا کہ ایران نے کبھی یورپی ممالک کے ساتھ رابطے میں رکاوٹ نہیں ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی نظام کبھی یورپ کے ساتھ مختلف امور پر مکالمے کی راہ میں رکاوٹ نہیں رہا ہے ۔ ان کے مطابق مذاکرات اس مفہوم میں نہیں ہو رہے جن کا مقصد کسی معاہدے تک پہنچنا ہو، بلکہ زیادہ تر بات چیت آراء کے تبادلے پر مرکوز ہے۔ واضح ر ہے ایران کا یہ بیان استنبول میں ایرانی قونصل خانے کے اندر ایرانی اور یورپی وفود کے درمیان جوہری معاملے پر ہونے والی بات چیت کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔