روس، جزیرہ نما کے ساحل کامچٹکا کے ساحل کے قریب 6.8 شدت کا زلزلہ ،علاقے میں ہائی الرٹ نافذ

اتوار 3 اگست 2025 14:10

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) روس کے جزیرہ نما کے ساحل کامچٹکا کے ساحل کے قریب 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاس کے مطابق وسی اکیڈمی آف سائنسز کی متحدہ جیوفزیکل سروس کے کامچاٹکا شاخ کے مطابق، کامچٹکا جزیرہ نما کے ساحل کے قریب ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی شدت 6.8 تھی، جب کہ اس کی شدت زمین پر 4 پوائنٹس محسوس کی گئی۔

زلزلے کا مرکز پیٹروپاولوفسک۔

(جاری ہے)

کامچٹکا شہر سے 279 کلومیٹر کے فاصلے پر، تقریباً 25.9 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ماہرینِ ارضیات کے مطابق، اگرچہ اس وقت علاقے میں زلزلہ خیزی کی سرگرمی میں کمی واقع ہوئی ہے، لیکن خطرہ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 30 جولائی کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ کئی ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔کامچٹکا کی علاقائی حکومت نے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ نافذ کر دیا ہے، جبکہ سخالین کے سیویرو-کوریلسکی ضلع میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :