برطانوی صحافی اوراسرائیلی وزیرااعظم کے بیٹے کے درمیان نوک جھونک ،ایکس پر گرما گرمی

اتوار 3 اگست 2025 14:20

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس وقت ہلچل مچ گئی جب معروف برطانوی صحافی پیئرس مورگن اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو کے درمیان سیاسی موضوعات پر شدید جھڑپ شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

ابتدا ایک انٹرویو کی درخواست سے ہوئی، مگر بات ذاتی حملوں اور طنزیہ جملوں تک جا پہنچی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کی ہے۔