امداد کی تقسیم کا نظام غزہ میں 1400 بھوکوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے، انروا

ہمارے کردار کو کمزور کرنا فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کی ایک دانستہ کوشش ہے،فلپ لازارینی

اتوار 3 اگست 2025 14:20

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)انروا کے کمشنر جنرل فلیپ لازارینی نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم کو کمزور کرنا ایک دانستہ عمل ہے جس کا مقصد فلسطینیوں پر اجتماعی دبا ڈالنا اور انہیں صرف غزہ میں رہنے کی وجہ سے سزا دینا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایکس پر مزید کہا کہ محصور غزہ کی پٹی میں صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ 5 مہینوں سے کوئی امداد غزہ میں داخل نہیں ہو سکی۔

موجودہ امدادی نظام سیاسی محرکات پر مبنی ہے اور غزہ میں تقریبا 1400 بھوکے لوگوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ میں قحط ایک دانستہ کوشش کا نتیجہ ہے جس کا مقصد اقوام متحدہ کے نظام کو نام نہاد غزہ ہیومینیٹیرین فانڈیشن سے تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں نام نہاد امدادی نظام تقریبا 1400 بھوکوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔

متعلقہ عنوان :