کراچی، موٹرسائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

اتوار 3 اگست 2025 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) میمن گوٹھ اورملیر سٹی پولیس نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، ایک کلو سے زائد چرس اور فروختگی کی رقم برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں راحیل اورفرید عرف ملا شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو ملیر سٹی اورتھانہ میمن گوٹھ کی حدود سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :