شہدائے پولیس ہمارا فخر اور اعزاز ہیں‘ بلال صدیق کمیانہ

سی سی پی او لاہور کا یوم ِشہدا ئے پولیس کے موقع پر پیغام

اتوار 3 اگست 2025 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے یوم ِ شہدائے پولیس کے موقع پرآج یہاں جاری اپنے پیغام میںلاہور پولیس کے شہید افسران اور اہلکاروں کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے شہدائے پولیس ہمارا فخراور اعزاز ہیں۔انہوں نے کہا کہ 4اگست کا دن شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کی تاریخ جوانوں کی قربانیوں سے مزین ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کی342 شہداء نے وطن پر اپنی جانیں نچھاورکی ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہورپولیس شہریوں کے تحفظ میں فرنٹ لائن محافظ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

(جاری ہے)

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ آج شہداء کے اہل ِخانہ کے ساتھ تجدید ِعہد کا دن ہے، پولیس شہدا ء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی اور پولیس ہیروز کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ محکمہ پولیس نے شہدا ء کے ورثاء کی دیکھ بھال کو ہمیشہ اولیت دی ہے، شہداء کے اہل ِ خانہ کی فلاح و بہبودکیلئے ہرممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارا ہر جوان عوام کی جان، مال اور عزت کی حفاظت کیلئے شوق ِ شہادت سے سرشارہروقت تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے شہداء کو اپنی دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھیں۔

متعلقہ عنوان :