تورغر، اوگی کا 25 سالہ نوجوان قتل،نعش ویرانے سے برآمد

اتوار 3 اگست 2025 16:30

تورغر نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) تھانہ تورغر کی حدود میں اوگی پھام گلی کے رہائشی 25 سالہ نوجوان عطاءاللہ ولد اسیم خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق عطاءاللہ 5 دن پہلے بیل خریدنے کی غرض سے تور غر گیا تھا گزشتہ دن مورخہ 2 اگست کو بیل خریدنے کے بعد صبح 8:00 بجے اس کے ماموں زاد بھائی اس کے ساتھ مچئی سر تک آئے۔

ہوٹل میں چائے وغیرہ پی۔ چونکہ عطاءاللہ کے پاس موبائل نہیں تھا اس لئے ماموں زاد بھائی کے موبائل سے اس نے اپنے گھر فون کیا ، ماموں زاد بھائیوں نے اس کو رخصت کیا۔اور وہ واپس تورغر چلے گئے۔ عطاءاللہ کے گھر نہ پہنچنے پر گھر والوں تشویش ہوئی اور تلاش شروع کردی ۔ کافی دیر تلاش کے بعد پتہ چلا کہ مچئی سر کے قریب ویرانے میں ایک نامعلوم ڈیڈ باڈی پڑئی ہوئی ہے سوشل میڈیاء پر خبر چلنے پر بات تھانے تک پہنچی ۔

(جاری ہے)

جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو تفشیش کے بعد پتہ چلا کہ عطاءاللہ کی ڈیڈ باڈی تھی۔پوسٹ مارٹم رپوٹ کے مطابق یہ واقعہ دن 10 بجے پیش آیا۔چونکہ ڈیڈ باڈی سنسان جگہ پر پڑی ہوئی تھی اس لئے عصر کے وقت ڈیڈ باڈی کے بارے میں معلومات ملیں۔ لواحقین کے مطابق ہماری یا ہمارے بچے کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ تاہم عطاءاللہ کے جیب میں موجود تمام سامان جیب میں موجود تھا اور بیل بھی کئی لوگوں نے جنگل میں بھٹکتے ہوئے دیکھا۔ وجہ قتل معلوم نہ ہو سکی۔پولیس نے ڈیڈ باڈی قبضے میں لیکر اوگی ڈی کیٹگری ہسپتال چارباغ منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ڈیڈ باڈی وُرثا کے حوالے کر دی گئی ۔\378