تلہار،بروہی برادری سے تعلق رکھنے والے دومعصوم بچے خسرہ کے باعث انتقال کرگئے جبکہ ایک بچی کی حالت غیر تسلی بخش ،ورثاء کااحتجاج

اتوار 3 اگست 2025 16:30

تلہار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)تلہار کے وارڈ نمبر6 ریلوے پھاٹک کے نزدیک بروہی برادری سے تعلق رکھنے والے دومعصوم بچے خسرہ کی وجہ سے انتقال کرگئے جبکہ ایک بچی کی حالت غیر تسلی بخش ہوگئی،ورثاء کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق بروہی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے دو معصوم بچے دو سالہ میلاں بنت الطاف اور عنایت کا معصوم بچہ خسرہ کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہم نے بچوں کو سرکاری اسپتال تلہار بھی لے آئے تھے،لیکن بہتر اعلاج نہیں ہوسکا،اس وقت بھی ایک معصوم بچی دو سالہ حمیرہ بنت طالب ایسے ہی ایک مرض میں مبتلا ہے۔مظاہرے میں شامل خواتین نے محکمہ صحت حکومت سندھ سے اپیل کی کہ فوری طور پر ایسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا بچوں کی زندگی بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔دوسری جانب سرکاری اسپتال تلہار کے ترجمان نے کہاکہ خسرہ کی وجہ سے کوئی بھی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :