فیصل آباد پولیس نے ماہ جولائی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اتوار 3 اگست 2025 16:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) فیصل آباد پولیس نے ماہ جولائی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزمان سمیت ڈکیت گینگز، منشیات فروش، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش والوں سمیت درجنوں جرائم پیشہ ملزمان گرفتار کرلئے۔ترجمان پولیس کے مطا بق سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھرمیں کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں جس کے تحت ماہ جولائی میں 539اشتہاری ملزمان جن میں اے کیٹگری کے 225 اوربی کیٹگری کے 314جبکہ 525عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے،اس کے علاوہ 31گینگ کے86 ملزمان کوگرفتار کرکے 1کروڑ 67لاکھ 23ہزار روپے مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

ملزمان سے 117موٹر سائیکلز،7 رکشے، سپیر پارٹس موٹر سائیکل3، موبائل فونز 5، نقدی و زیورات اور 37 پسٹل و گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

ملزمان چوری اور ڈکیتی و رابری کے مقدمات میں مطلوب تھے۔مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ مختلف تھانوں میں جواء اور پرچی مافیاکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ماہ جولائی میں 80 مقدمات کا اندراج کیا گیااور229ملزمان گرفتار کئے گئے۔

جواء مافیا کے قبضہ سے زرداو رقم 6لاکھ 7 ہزار روپے برآمد کی اور موقع سے تاش،پرچیاں،چٹھے اور دیگر جواء کا سامان قبضہ پولیس میں لیا گیا۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 402 مقدمات درج کر کے ملزمان سے منشیات برآمد کی گئیں۔ملزمان سے چرس 162.834کلو گرام، آئس11.834کلو گرام، ہیروئن 41.205کلو گرام، لہن 30 لیٹر اور شراب 5778لیٹر برآمد کرکے قبضہ میں لی گئی جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کار روائیاں کی گئی ہے جن کے خلا ف اسلحہ کے335مقدمات درج کئے گئے جن میں پسٹل285، کلاشنکوف 11،رائفل 14، بندوق146، رپیٹر9، ریوالور3، کاربین 2 و متعدد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔

سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لییکریک ڈاؤن جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔مؤثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹاؤن کی سطح پر مانیٹرنگ اورکریمینلزکے قلع قمع کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔مزید سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کا کہنا ہے کہ پولیس کا ہر جوان کرائم کا بہادری سے مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہے اور ہر شہری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔