میرپورخاص ،ایوان صحافت کی جانب سے معرکہ حق کے تحت 78 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان

اتوار 3 اگست 2025 18:20

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) ایوان صحافت میرپورخاص کی جانب سے دشمن ملک کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک افواج کو خراج تحسین اور معرکہ حق کے تحت 78 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جشن آزادی کی مرکزی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے جرنل سیکریٹری ایوان صحافت میرپورخاص اظہر چدڑ کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں بڑی تعداد میں اراکین ایوان صحافت و سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس سال مرکزی تقریب 13 اگست بروز بدھ 14 اگست کی رات اسٹیشن روڈ میرپورخاص پر انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا ہر سال ہزاروں وطن عزیز ہے متوالے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں ۔اس میگا جشن آزادی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے تقریب کا مرکزی اسٹیج کی تیاری 13 اگست صبح سے شروع ہوگا۔12 بجتے ہی قومی ترانے کے بعد پرچم کشائی، شاندار آتش بازی کی جائے گی اور 60 پاونڈ کا کیک کاٹا جائے گا۔ اس موقع پر مقامی ادیب دانشور سیاسی سماجی مزہبی شخصیات و انتظامیہ وطن عزیز کی میگا جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک ہونگیں۔ \378