مشیر برائےصحت اظہر محمود کیانی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

اتوار 3 اگست 2025 18:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نےاچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، میڈیسن سٹور، او پی ڈی سمیت ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور صحت سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے طبی عملے کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کے ایم ایس، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر متعلقہ سٹاف کی حاضری اور انکار مریضوں کے ساتھ بہترین رویہ دیکھ کر خوشی ہوئی ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال باقی ہسپتالوں کے لیے اس طرح کی صحت سہولیات کی فراہمی میں ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات ہسپتال میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہسپتال سے مفت ادویات کی فراہمی جاری ہے۔