راولپنڈی،تھانہ وارث خان پولیس کی کارروائی،شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

اتوار 3 اگست 2025 19:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) تھانہ وارث خان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ دو روز قبل درج کیا گیا تھا جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔ ایس پی راول ڈویژن محمد حسیب راجہ نے بتایا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔ خواتین کے ساتھ زیادتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فوری اور سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔