گنجمنڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فلڈ وارننگ پوسٹ سے بیٹریاں چرانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

اتوار 3 اگست 2025 19:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) گنجمنڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیٹریاں چرانے والے ملزم کو گرفتار کر کے چھ مسروقہ بیٹریاں اور دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ فلڈ وارننگ پوسٹ سے بیٹریاں چوری کی تھیں جس کی تفتیش کے دوران ٹھوس شواہد اکٹھے کیے گئے۔ ایس پی راول ڈویژن محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو مکمل ثبوتوں کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔ پولیس حکام نے اس کامیاب کارروائی کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :