محکمہ وائلڈ لائف میں دو افسران کے تقررو تبادلے

اتوار 3 اگست 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) سیکرٹری جنگلات جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک نے 2 وائلڈ لائف افسران زاہد اقبال شیخ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر کا تبادلہ چشمہ بیراج اور احسان احمد راجہ کا ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن تبادلہ کر دیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق صدر دفتر لاہور میں پوسٹنگ کے منتظر زاہد اقبال شیخ کو ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر(بی ایس۔

18) چشمہ بیراج ضلع میانوالی میں خالی آسامی پر جبکہ صدر دفتر لاہور ہی میں تقرری کے منتظر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر احسان احمد راجہ کو ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر(بی ایس۔18 ) کی حیثیت سے عدنان علی کی جگہ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن تعینات کر دیاگیا جن کے پاس لاہور ریجن کا اضافی چارج تھا۔

متعلقہ عنوان :