پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں سپیشل فاسٹ فوڈ چیکنگ مہم مکمل ہونے کے بعد رپورٹ جاری

اتوار 3 اگست 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں سپیشل فاسٹ فوڈ چیکنگ مہم مکمل ہونے کے بعد رپورٹ جاری کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اس 4ہزار 812فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دوران 16 معروف ریسٹورنٹ بند کر دئیے گئے، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 710کو 91لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔چیکنگ کے بعد 760لٹر ناقص آئل، 534کلو ایکسپائر اشیا اور 106لٹر کولڈ ڈرنکس جوس تلف کردیا گیا جبکہ 2ہزار 686ریسٹورنٹس کو مزید بہتری کیلئے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، کچن ایریا میں کاکروچ، مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، قوانین کے خلاف برتنوں کو نان فوڈ گریڈ سرف سے دھویا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے، فریزر کی ناقص صورتحال اور بدبودار ماحول پایا گیا، سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا عوام کو اچھی صحت کیلئے غذائیت سے بھرپور خوراک کھانے کی آگاہی بھی دی جا رہی ہے، پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے، عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،فوڈ پوائنٹس کی شیڈول چیکنگ کے ساتھ ساتھ سپیشل مہم کے تحت بھی سرپرائز چیکنگ کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :