
پاکستان کو بچوں میں سرمایہ کاری کو اولین قومی ترجیح بنانا ہوگا، عدنان پاشا صدیقی
اتوار 3 اگست 2025 21:05
(جاری ہے)
اس موقع پرڈاکٹر عابد سلہری ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی ائی نے کہا کہ روایتی مالیاتی ماڈلز ناکام ہو چکے ہیں اور پاکستان کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے مزید وسائل کی ضرورت ہے۔
جوشوا ککائرے ڈپٹی نمائندہ یونیسیف پاکستان نے کہا کہ ہر وہ روپیہ جو قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوتا ہے وہ کسی ضرورت مند بچے سے چھینا جاتا ہے۔ انہوں نے بچوں کے لیے بجٹ سازی کو ادارہ جاتی بنانے پر زور دیا۔فرانچیسکو ساویریو (یونیسیف ROSA نے قرضوں کے تبادلے، سوشًل امپیکٹ بانڈز اور مرکب مالیاتی ماڈلز جیسے عالمی تجربات شیئر کیے اور کہا کہ بچوں کے لیے مالیاتی اقدامات خیرات نہیں، بقا کا سوال ہیں۔ڈاکٹر سائما بشیر رکن وزارت منصوبہ بندی نے سماجی ضروریات اور مالی دباؤ کے درمیان توازن کی اہمیت اجاگر کی اور نجی و عوامی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔فیصل رشید آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی استحکام کے باوجود، سماجی شعبے پر اخراجات کم ہیں اور صحت کے 47فیصد اخراجات عوام اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔ظفر مسعود سی ای او بینک آف پنجاب نے عالمی فنڈنگ کے سخت حالات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جدید مالیاتی ماڈلز جیسے کہ سوشًل امپیکٹ بانڈز اور مرکب مالیات اپنانا ہوں گے۔دیگر ماہرین جیسے علی توقیر شیخ اور سید مشہود رضوی نے زکوٰة، ڈائسپورا سرمایہ کاری اور ماحولیاتی فنڈنگ کے مواقع پر روشنی ڈالی۔آخر میں ڈاکٹر ساجد امین ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی نے کہا کہ بچوں کے لیے بجٹ سازی کو ادارہ جاتی بنانا، جدید مالیاتی اوزار اپنانا اور کثیر فریق شراکت داری کو فروغ دینا پاکستان کے مستقبل کے لیے ضروری ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
-
پنجاب بھر میں 1503 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 1773 زخمی
-
وزیراعلی مریم نواز کا خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین
-
ہرماہ گورنرہائوس میں مشاعرہ منعقد کریں گے۔ گورنرسندھ کا عندیہ
-
پاکستان خطے میں ایک عظیم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ گورنر سندھ
-
آوارہ کتوں کے بڑھتے حملے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ہائیکورٹ سے رجوع
-
مریم نوازنے مختلف اضلاع میں الیکٹرو بس پروگرام کے لانچنگ شیڈول کی منظوری دیدی
-
حماس کا رد عمل باوقار حل کی جانب پیش قدمی ہے، حافظ نعیم الرحمان
-
فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار،خضدار آپریشن کی کامیابی پر عوام کا فورسز کو خراج تحسین
-
لاہورہائیکورٹ ، زیرحراست ملزمان کے اعترافی بیانات نشرکرنے پرپابندی عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.