حفاظتی بندوں کی تعمیر کیلئے محکمہ آبپاشی نے 2 ارب 76 کروڑ مانگ لئے

چٹھہ بند میں بلند سطح تک بندوں کی بحالی کے لیے 28 کروڑ روپے درکار ہیں

پیر 4 اگست 2025 14:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)لاہور سمیت پنجاب بھر میں دریائوں کے حفاظتی بندوں کے لیے 2 ارب 76 کروڑ روپے کے فنڈ مانگ لئے گئے۔ محکمہ آبپاشی پنجاب نے پنجاب حکومت سے فنڈ کا مطالبہ کیا ۔ محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق لاہور میں دریائے راوی شاہدرہ پر پانی کی سطح میں کمی کے باوجود حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف لاہور کے مضافات میں نشیبی علاقے الرٹ پر ہیں اس ضمن میں پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے ترجمان کے مطابق دریائے راوی کے کنارے کچے کے علاقوں میں فوری بند بنانے کی ضرورت ہے۔ چٹھہ بند میں بلند سطح تک بندوں کی بحالی کے لیے 28 کروڑ روپے درکار ہیں۔ شاہدرہ فلڈ بند کی مرمت کے لیے محکمہ آبپاشی نے حکومت سے فوری فنڈز مانگے ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ شاہدرہ بند کی مرمت میں تاخیر ہوئی تو شاہدرہ کے اطراف آبادی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

متعلقہ عنوان :