ریڈ کراس کمیٹی غزہ میں قیدیوں کو خوراک اور طبی امداد فراہم کرنے میں شرکت کرے،نیتن یاہو

پیر 4 اگست 2025 15:51

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)ااسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے بتایا ہے کہ انھوں نے اسرائیل اور مقبوضہ علاقوں میں ریڈ کراس مشن کے سربراہ جولیان لیریسون سے بات کی ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ غزہ میں قیدیوں کو خوراک اور طبی امداد فراہم کرنے میں شرکت کریں۔نیتن یاہو کے مطابق انھوں نے بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں موجود قیدیوں کی رہائی کے لیے بھی مداخلت کرے ... یہ مطالبہ انسانی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے خطے میں ریڈ کراس مشن کے سربراہ سے بات کی اور ان سے کہا کہ وہ ہمارے یرغمالیوں کو خوراک مہیا کرنے اور ان کو فوری طبی نگہداشت فراہم کرنے میں تعاون کریں۔نیتن یاہو نے لیریسون سے یہ بھی کہا کہ حماس کی بھوکا رکھنے والی جھوٹ پر مبنی مہم عالمی سطح پر اثر ڈال رہی ہے، حالانکہ منظم طور پر بھوکا رکھنے کی پالیسی کا نشانہ ہمارے یرغمالی ہیں، جنھیں جسمانی اور ذہنی تشدد کا سامنا ہے، دنیا ان ہول ناک مناظر کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتی۔

متعلقہ عنوان :