سانحہ سید پور انتہائی افسوسناک اور درد ناک ہے،محمد مشتاق گورسی

بچی کو انصاف نہ ملنا اور بچی کے والد کی دہائی اس سے بھی زیادہ افسوسناک ہے

پیر 4 اگست 2025 16:53

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)سر پر ست اعلیٰ پیپلز پارٹی تحصیل کھوئی رٹہ محمد مشتاق گورسی نے کہا کہ سانحہ سید پور انتہائی افسوسناک اور درد ناک ہے اوپر سے اس بچی کو انصاف نہ ملنا اور بچی کے والد کی دہائی اس سے بھی زیادہ افسوسناک ہے پورے وادی بناہ کے عوام بالخصوص بچی کا والد جو بیرون ملک سے دہائی دے رہا ہے کہ میری بچی کو انصاف دیا جائے اصلی وارث میں ہوں میرے گھر والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے اس کے بعد کوئی جواز نہیں بنتا کہ پولیس صرف ایک ملزم پر پورا ملبہ ڈال کر باقیوں کو بچا لے اس واردات میں شامل سب ملزمان کو سزا ملنی چاہیے ان خیالات کا اظہار سر پر ست ا علیٰ پیپلز پاٹی تحصیل کھوئی رٹہ محمد مشتاق گورسی نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ ایس پی کوٹلی فی الفور معاملہ کو عوام کے سامنے لائیں واردات میں شامل تمام ملزمان کو بے نقاب کیا جائے جب تک تمام ملزمان کو عوام کے سامنے نہیں لایا جاتا عوام پیچھا نہیں چھوڑیں گے معصوم بچی کو بے گناہ قتل کیا گیا جو کہ ظلم ہے اس ظلم کے خلاف انصاف ہونے تک آواز بلند کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :