کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ،عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا، رہنما ن لیگ محمد افضل منشا

پیر 4 اگست 2025 16:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد افضل منشا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنے وسائل بروئے کر لاتے ہوئے حلقے سے مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، عوام کا پیسہ اب عوام اور شہر کی فلاح بہبود کے لیے خرچ ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے کیمپ آفس میں حلقے سے آئے معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن اور صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کی ہدایات کے مطابق کرپشن اور کمیشن کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ شہر کی فلاح بہبود کے لیے عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :