ٹنڈومحمدخان ،شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، محکمہ پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے، ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان

پیر 4 اگست 2025 17:11

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب جاوید میمن نے کہا کہ شہداء کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، محکمہ پولیس اپنے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑا ہے، یہ بات انہوں نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں شہدائے پولیس کے موقع پر ایس ایس پی آفیس سے پریس کلب ٹنڈومحمدخان تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں ضلع پولیس کے افسران و جوانوں سمیت شہریوں، سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پولیس ڈپارٹمنٹ کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پولیس ڈپارٹمنٹ اپنے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جاۓ گی ،شہداء کے اہلخانہ کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

\378

متعلقہ عنوان :