بھکر،شہداء پولیس کے اہل خانہ ہماری ذمہ داری ہیں ، جنہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ڈی پی او

پیر 4 اگست 2025 17:11

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) بھکر پولیس کے جانثاروں نے وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کے عظیم رتبہ حاصل کیا انکی قربانیوں کے اعتراف میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 04 اگست یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن بھکر میں ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کی زیر قیادت شہدائے بھکر پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

شہداء کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے جامعہ مسجد پولیس لائن میں علی الصبح قرآن خوانی کی گئی اور دعا کی ۔شہداء فیلمیز کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان ،ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف ، ایس پی انوسٹیگیشن شوکت علی اور پولیس افسران نے یادگار شہداء پر پھول چڑھاۓ فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کیلیے دعا کی۔

(جاری ہے)

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا ۔

تقریب میں بھکر پولیس افسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر بھکر، شہداء فیملیز ،ضلع بھکر کےتمام اسسٹنٹ کمشنرز، پالیمنٹرینز، دیگر اداروں کی نمایاں شخصیات، ممبران امن کمیٹی و تاجران ، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی نے خصوصی شرکت کی، شہداء کی فیملیز سے ملاقاتیں کی، شہدائے پولیس ہمارا وہ اثاثہ ہیں کہ جنہوں نے اپنا خون دیکر ملک و ملت کے باغیچے کی آبیاری کی، ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق عوان کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے،بعد ازاں شہدائے پولیس کی فیملیز اور مہمانوں کو پر تکلف ظہرانہ دیا گیا ،معزز شرکاء نے فردا فردا محکمہ پولیس کے کارہائے نمایاں ، شہداء کی قربانیوں اور پنجاب پولیس بھکر کی خدمات کو سراہتے ہوئے پولیس کے عزم و ہمت اور حوصلوں کو داد تحسین پیش کیا، شہزاد رفیق اعوان نے اس موقع پر کہا کہ شہداء پولیس کے اہل خانہ ہماری ذمہ داری ہیں ، جنہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، شہداء محکمہ پولیس کا حصہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

\378

متعلقہ عنوان :