سربیا صدر 6 ستمبر کو چین کا دورہ کریں گے ، روسی صدر سے بھی ملاقات کا امکان

پیر 4 اگست 2025 17:22

بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے کہا ہے کہ وہ ستمبر کے آغاز میں چین کے سرکاری دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ الیگزینڈر ووچچ نیصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ یکم سے 6 ستمبر تک چین کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں انہیں چینی صدر شی جن پنگ نے جنگ عظیم دوم میں جاپان کے خلاف چینی عوام کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی اس موقع پر چین میں موجود ہوں گے، اس لیے ان سے ملاقات کا امکان ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ 3 ستمبر کو عالمی رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، جبکہ 5 ستمبر کو ایک اور اہم عالمی رہنما عشائیہ دیں گے جس کی تفصیل سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کی گئی۔چینی صدر نے حالیہ بیان میں کہا کہ چین، سربیا کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، جبکہ صدر ووچچ نے چین کو "سربیا کا عزیز دوست قرار دیتے ہوئے ون چائنا پالیسی کی حمایت کا اعادہ کیا۔