سیکرٹری وزارت مذہبی امور کی زیر صدارت اجلاس،حج 2026 کی ابتدائی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

پیر 4 اگست 2025 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن کی زیر صدارت پیر کو حج 2026 کی ابتدائی تیاریوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبہ بندی اور حجاج کرام کے لیے سہولیات میں بہتری کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ساجد محمود چوہان سمیت وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حج 2025 کے تجربات کی روشنی میں رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے سفارشات پیش کی گئیں۔وزارت نے بروقت اور موثر تیاریوں کے ذریعے پاکستانی حجاج کو منظم اور پرسہولت حج کا تجربہ فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔\932