ایڈیشنل سیشن ججز کی گریڈ 21میں سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی

پیر 4 اگست 2025 17:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے 19ایڈیشنل سیشن ججز کو گریڈ 21میں سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی دے دی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد رجسٹرار امجد اقبال رانجھا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج خالد محمود چیمہ ، وسیم مبارک ،محمد جمیل ،عامر شہباز میر ، رضوان الحق،رفاقت علی قمر ،احمد نواز خان ، محمد فرخ حمید ، عابد علی ، شہزادہ مسعود صادق ، محمد رضوان عارف ، محمد سلیم اقبال ، محمد ندیم ، محمد مسعود حسین ، لیاقت علی رانجھا ، طارق محمود ، مزمل موسیٰ ، محمد سلیمان اور ملک عابد حسین شامل ہیں۔