شہدا کا حوصلہ، عزم اور قربانی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،نوابزادہ میر جمال رئیسانی

پیر 4 اگست 2025 19:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ شہدا کا حوصلہ، عزم اور قربانی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو یومِ شہدا پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے پولیس فورس، خصوصاً بلوچستان پولیس کے بہادر اہلکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے دہشتگردی، جرائم اور ناانصافی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں وطن پر قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام شہدا کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور بلوچستان کے امن و استحکام کے لیے دی گئی ان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا حوصلہ، عزم اور قربانی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہدا کی قربانیاں ملک میں قانون کی حکمرانی اور عوامی تحفظ کی ضمانت ہیں۔