اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق

پیر 4 اگست 2025 20:18

اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو، باہمی دلچسپی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو کی ،دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کو موجودہ علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر اپنے نقطہ ہائے نظر سے ا?گاہ کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیا ن کے مطابق اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔