سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے ، تحفظ کیلئے قانون سازی کی تجویز

انکوائریوں کی وجہ سے ڈیپارٹمنٹ کے آپریشنز متاثر ہو رہے ہیں‘ سی سی ڈی ذرائع

پیر 4 اگست 2025 22:55

سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے ، تحفظ کیلئے قانون سازی کی تجویز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ پولیس مقابلوں کی انکوائریوں سے بچنے کے لیے پنجاب حکومت سے تحفظ مانگ لیا ہے،سی سی ڈی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو دی گئی بریفنگ میں انکوائریوں کو اپنے آپریشنز کے لیے حوصلہ شکنی کا باعث قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سی سی ڈی حکام کے مطاق انکوائریوں کی وجہ سے ڈیپارٹمنٹ کے آپریشنز متاثر ہو رہے ہیں۔

اس سلسلے میں دوران حراست ملزمان پر تشدد اور اموات کے واقعات سے متعلق انکوائریوں سے بچنے کے لیے نئی قانون سازی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حال ہی میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا اور آئی جی پنجاب کو ان کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔