سمبڑیال میں جشن آزادی کے حوالے سے سٹال لگ گئے

منگل 5 اگست 2025 13:06

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سمبڑیال میں جشن آزادی کے حوالے سے سٹال لگ گئے۔ ملک بھر کی طرح سیالکوٹ اور سمبڑیال میں بھی جشن آزادی بھر پور طریقے سے منایا جائے گا اور اس سلسلے میں جگہ جگہ پاکستانی پرچم ،بچوں کے کپڑوں اور جشن آزادی کے حوالے سے سمبڑیال میں دیگر دلکش سامان کے سٹال لگ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی جانب سے بھارت کے جنگی جنون کو شکست دینے اور جشن آزادی کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے حوالے سے لوگوں کا جذبہ دیدنی ہے اور سٹالز پر لوگوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔