کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی

زخمیوں کی شناخت 65 سالہ شیر علی، اس کے بیٹا 27 سالہ عبدالرزاق اور 35 سالہ انور اور 25 سالہ سفیان کے ناموں سے کی گئی

منگل 5 اگست 2025 15:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)سرجانی ٹائون میں پراپرٹی کے تنازعے پر جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ کے وار سے باپ اور بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے گلشن عارف میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

(جاری ہے)

سرجانی ٹائون پولیس حکام کے مطابق جھگڑے پراپرٹی کے تنازعے پیش آیا تھا جبکہ زخمیوں کی شناخت 65 سالہ شیر علی اس کے بیٹا 27 سالہ عبدالرزاق اور 35 سالہ انور کے نام سے کی گئی۔تاہم، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور زخمیوں کے یبانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثنا ناظم آباد ایک نمبر الحسن چوک کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 25 سالہ سفیان کے نام سے کی گئی جبکہ رضویہ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔