پاکستان ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا، کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،وزیر مملکت ڈاکٹر بھرتھ

منگل 5 اگست 2025 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا، کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔5 اگست کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت پر قائم ہے۔کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں۔