پاکستان راہِ حق پارٹی کا ضلع استور میں یومِ استحصالِ کشمیر ڈے پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

منگل 5 اگست 2025 17:34

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پاکستان راہِ حق پارٹی ضلع استور کا یومِ استحصالِ کشمیر پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرطلحہ مجاہد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ 5 اگست 2019 کشمیری تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب بھارت نے غیر آئینی طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے لاکھوں کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو روند ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ آج یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان راہِ حق پارٹی ضلع استور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔\378