شیخ وقاص اکرم بغیر رخصت کے چالیس دن سے زائد سے غیر حاضر ہیں،سردارایازصاد ق

منگل 5 اگست 2025 19:56

شیخ وقاص اکرم بغیر رخصت کے چالیس دن سے زائد سے غیر حاضر ہیں،سردارایازصاد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ شیخ وقاص اکرم بغیر رخصت کے چالیس دن سے زائد سے غیر حاضر ہیں،آرٹیکل 64 کے تحت ایسے رکن کی نشست کو خالی قرار دیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں ریمارکس دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ کوئی رکن قومی اسمبلی چالیس دن تک غیر حاضر ہو تو سپیکر ایوان کے نوٹس میں لاتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آرٹیکل چونسٹھ کے تحت ایسے رکن کی نشست کو خالی قرار دے سکتا ہے۔