
میں نے مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا،الیکشن میں مقابلے کا چیلنج دیا ہے. شرجیل میمن
اپنی نشستیں چھوڑ دیتے ہیں اور دوبارہ الیکشن کراتے ہیں، پتہ چل جائے گا کس نے کام کیا ہے اور کون ٹک ٹاک کی وجہ سے مشہور ہے، جنوبی پنجاب میں سیلاب کے باعث برے حالات ہیں، لوگ بہت پریشان ہیں، سیلاب متاثرین سے توجہ ہٹانے کےلئے ن لیگ پنجاب کارڈ کھیل رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر امداد کی بات کی، کیا مریم نواز اپنی پارٹی کے وزیراعظم خود دار نہیں سمجھتیں.پیپلزپارٹی راہنما کی گفتگو
میاں محمد ندیم
بدھ 8 اکتوبر 2025
13:46

(جاری ہے)
شرجیل میمن نے کہا کہ مریم نواز سے معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، پنجاب حکومت اپنا کام کرے اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں، میں نے ان سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ میں اور مریم نواز اپنی نشستیں چھوڑ دیتے ہیں اور دوبارہ الیکشن کراتے ہیں، پتہ چل جائے گا کس نے کام کیا ہے اور کون ٹک ٹاک کی وجہ سے مشہور ہے. شرجیل میمن نے کہا کہ پتہ چل جائے گا عارضی شہرت مریم نواز کے ساتھ ہے یا عوام ساتھ ہے، ایک شخص تھا جس نے سندھ کے لئے گری ہوئی باتیں کیں اس کی فوٹیج آئی تھی، عطا تارڑ نے اس شخص کو سرکاری ٹی وی کی نوکری سے نکال دیا پھر اس شخص کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بلایا گیا جہاں اس نے معافی مانگی انہوں نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ، نون لیگ نے اس شخص کے حق میں باقاعدہ مہم چلائی، ایک شخص جو قوم کےلئے گندی زبان استعمال کررہا ہے، نون لیگ اس کا ساتھ دے رہی ہے، نون لیگ اس قسم کے شخص کے ساتھ کھڑے ہوکر کیا پیغام دے رہی ہے. شرجیل میمن نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب کے باعث برے حالات ہیں، لوگ بہت پریشان ہیں، سیلاب متاثرین سے توجہ ہٹانے کےلئے نون لیگ پنجاب کارڈ کھیل رہی ہے، پیپلزپارٹی نے کہیں بھی پنجاب کی بات نہیں کی، ن لیگ نے کارڈ کھیلا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت سے بات کی تھی پنجاب حکومت سے نہیں ،پی پی رہنما نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کوئی عزت دار شخص امداد کی بات نہیں کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے تو عالمی سطح پر امداد کی بات کی، کیا مریم نواز اپنی پارٹی کے وزیراعظم خود دار نہیں سمجھتیں. سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، سندھ کے سرکاری ہسپتال روز ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں، ہم ایک ایک منصوبے کی ہر شہر میں تقریب نہیں کرتے، کراچی کی سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ کراچی اتنا ہی برا ہے تو پورا ملک روزگار کرنے یہاں کیوں آتا ہے، جو صحت کی سہولتیں کراچی میں ہیں پورے ملک میں نہیں، کراچی کی سڑکوں کی مرمت کےلئے میئر نے ٹینڈر کر دئیے ہیں.

مزید اہم خبریں
-
امیر بالاج قتل کیس؛ ملزم گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونا شرمندگی کا باعث ہے.چیف الیکشن کمشنر
-
بھارت کے لیے برٹش ویزا قوانین میں کوئی نرمی نہیں، اسٹارمر
-
سوئی ناردرن نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی
-
پیپلز پارٹی کا حکومت کی ہر قانون سازی پر اثر انداز ہونے کا فیصلہ
-
میں نے مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا،الیکشن میں مقابلے کا چیلنج دیا ہے. شرجیل میمن
-
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
پابندی ختم‘ گھریلو گیس کنکشن کیسے لگے گا؟ ترجیح کون سے صارفین ہوں گے؟ تفصیلات جاری
-
سپیکر قومی اسمبلی کا ضلع اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے 19دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، شہدا کو خراج عقیدت
-
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا اورکزئی آپریشن میں فوجی افسران و اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار،دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنے پر خراج تحسین
-
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں بڑھتے اختلافات‘شہبازشریف نے نون لیگی راہنماﺅں کو طلب کرلیا
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر دوبارہ سماعت شروع کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.