چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا اورکزئی آپریشن میں فوجی افسران و اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار،دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنے پر خراج تحسین

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:34

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری  کا اورکزئی آپریشن  میں فوجی افسران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اورکزئی آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی بہادری و عزم کو سراہا ہے۔ بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت ، اعظم گل، عادل حسین، شیر خان ، گل عامر ، تالش فراز، ارشد حسین، طفیل خان، عاقِب علی اور محمد زاہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہید ہونے والے افسران و جوانوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار ، شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے جاری آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ۔\932