یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں کلامِ فیض پر فکری نشست کا انعقاد

منگل 5 اگست 2025 21:11

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے شعبہ اُردو کی جانب سے ’’عہدِ حاضر میں کلامِ فیض کی اہمیت‘‘کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ڈین ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس فکری نشست میں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد افضال بٹ (صدر شعبہ اُردو، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی، سیالکوٹ) اور مہمان مقرر ڈاکٹر محمد خرم یاسین (گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ) تھے۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فیض احمد فیض کے کلام کی موجودہ سماجی، فکری اور سیاسی تناظر میں معنویت اور اثرات پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :