6 اگست کوصبح 7 سے دن 12 بجے تک بجلی بند رہے گی، ترجمان آئیسکو

منگل 5 اگست 2025 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو )نےآئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری مرمت بدھ کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔منگل کو آئیسکوترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

6اگست کوصبح7 بجے سے دن12بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،سیکٹر۔IV،ائر پورٹ سوسائٹی،ڈھوک حکم داد،تماسمہ آباد،آفیسر کالونی،سی ڈی ایل،ٹاپ سٹی فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل، پڑیال،جاپان روڈ،جناح۔I&II،پی اے ایف،رحمت آباد۔I،چکلالہ،شاہ پور،اڈیالہ،ڈھوک نور،اولڈ روات فیڈرز،اٹک سرکل، غورغشتی فیڈر ،جہلم سرکل، جدہ،کریم پورہ،F-9چک دولت فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔