سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئی ٹی اور ٹیلی کام ریفارمز پر اجلاس، آئی ٹی سیکٹر کی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا

منگل 5 اگست 2025 22:41

سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئی ٹی اور ٹیلی کام ریفارمز پر اجلاس، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آئی ٹی اور ٹیلی کام ریفارمز پر اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

نائب وزیر اعظم کے پریس ونگ کے مطابق اجلاس میں ایس اے پی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری آئی ٹی، ڈی جی ایس آئی ایف سی اور سرمایہ کاری بورڈ، وزارت تجارت اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی ٹی سیکٹر کی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا جس کا مقصد ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی ، جدت طرازی کا فروغ اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کیلئے موافق ماحول کی تشکیل تھا۔