
پاکستان: گولہ پھٹنے سے 5 بچوں کی ہلاکت پر یونیسف کا اظہار افسوس
یو این
منگل 5 اگست 2025
21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں بم دھماکے سے پانچ بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بچوں کو بارودی سرنگوں اور اَن پھٹے گولہ بارود سے تحفظ ملنا چاہیے۔
ادارے نے متاثرہ بچوں کے خاندانوں، دوستوں اور اس افسوسناک واقعے سے متاثرہ تمام لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے میں ایسے بارودی مواد کی موجودگی کی مذمت کی ہے جس سے بچوں سمیت شہریوں کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
یہ واقعہ تین روز قبل خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں پیش آیا جہاں بچوں نے ایک کھیت میں موجود مارٹر گولے کو کھلونا سمجھ کر اٹھایا اور اسے گاؤں میں لے آئے جہاں وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پانچ بچے ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
یونیسف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بارودی سرنگوں اور ایسے دیگر مواد سے بچوں کو کہیں زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں کیونکہ جب وہ ایسی چیز دیکھتے ہیں تو انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ کس قدر خطرناک ہو سکتی ہے۔ جب یہ بارودی مواد پھٹتا ہے تو بڑوں کے مقابلے میں بچوں کو سنگین زخم آنے اور ان کی موت واقع ہونے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
بارودی مواد سے تحفظ کی تربیت
رواں سال جنوری کے بعد یونیسف نے خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کے تعاون سے 9,500 بچوں کو دھماکہ خیز مواد سے لاحق خطرات کے بارے میں آگاہی دی ہے۔ اس تعلیم و تربیت کی بدولت بچوں، ان کی نگہداشت کرنے والوں اور اساتذہ کو یہ جاننے میں مدد ملی کہ بارودی سرنگوں اور اَن پھٹے مواد کو پہچاننا اور اس سے بچنا کیونکر ممکن ہے۔
یونیسف نے پاکستان کی حکومت اور شراکت داروں سے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہ تعلیم و تربیت مہیا کرنے میں تعاون کریں تاکہ بچوں کو تحفظ زندگی سے متعلق ضروری معلومات میسر آ سکیں۔
ادارے نے واضح کیا ہے کہ تمام بارودی سرنگوں اور اَن پھٹے گولہ بارود کو صاف کرنے، بچوں کو تحفظ دینے، متاثرین کی بحالی اور محفوظ ماحول میں زندگی گزارنے سے متعلق ہر بچے کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے مرتکز اور تیزرفتار اقدامات کی ہنگامی بنیاد پر ضرورت ہے۔
مزید اہم خبریں
-
چیلنج ہے کہ تمام حکومتی جماعتیں مل کر 10سیٹیں بھی جیت جائیں تو ہم سمجھیں گے جیت گئے
-
کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے والے نان فائلرز ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
-
بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے
-
مشہور سیاحتی مقام پر موسم سرما کی پہلی برفباری
-
سکیورٹی فورسز کاخضدار میں آپریشن، 14 دہشتگرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے
-
بھارت شاید اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں کو بھول گیا ہے، ترجمان پاک فوج
-
پیپلزپارٹی نے سندھو دریا پر نوازشریف کو کالاباغ ڈیم نہیں بنانے دیا تو مریم نواز کی کیا حیثیت ہے؟
-
متنبہ کرتے ہیں کوئی مس ایڈوینچر کیا تو بھرپور جواب دیں گے
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ ایک ماہ میں 16 فیصد بڑھ کر 3.34 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
-
شہبازشریف جعلی وزیراعظم ہیں، ان کے ٹرمپ کے ایجنڈے پر دستخط بھی جعلی تصور ہوں گے
-
کھلا دودھ بھی 300 روپے کا
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومتیں ٹریک اپ گریڈیشن، اسٹیشنوں کی بحالی اور مختلف شہروں میں ڈھانچے کی بہتری کے منصوبوں میں شریک ہوں گی، وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.