بھارت نے 5 اگست کو کشمیریوں کی شناخت، آزادی اور خودمختاری پر شب خون مارا، سید فخرجہان

منگل 5 اگست 2025 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخرجہان نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست کے دن یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے کشمیریوں کی شناخت، آزادی اور خودمختاری پر شب خون مارا۔

(جاری ہے)

یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا سیاہ دن آج بھی عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہے جب ہندوستان نےمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا۔

ہم اپنے کشمیری بھائیوں ، بہنوں،بزرگوں اور بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی طور پر حمایت جاری رکھیں گے ، کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، چاہے ہندوستان کشمیری مسلمانوں پر جتنے بھی حربے آزمائے۔