ماتحت عدلیہ کے دو ججزکے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

بدھ 6 اگست 2025 02:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججزکے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر سول جج رائو اعجاز احمد کی فیصل آباد میں تقرری کے احکامات جاری کر دئیے گئے،انہیں8اگست تک نئی تعیناتی پررپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل ممبر اپیلٹ ٹربیونل پنجاب ریو نیو اتھارٹی ملک منیر احمد جوئیہ کو سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی کر دیاگیا ، وہ 12 اگست کوختم ہونے والی ایکس پاکستان لیو کے بعد نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔